مذمتی نوٹس
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز اراکین جناب شعیب شاہین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، جناب شیر افضل مروت ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور دیگر وکلاء پر اسلام آباد پولیس کی طرف سے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرنےکے اقدام کو خلافِ آئین و قانون سمجھتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وکلاء کے آئینی اور قانونی حقوق کے متصادم اقدامات کو فی الفور روکا جائے اور ان مقدمات کو فوری ختم کیا جائے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن وکلاء کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔