مذمتی نوٹس
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سردار لطیف خان کھوسہ۔ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، ممتاز مصطفٰی ایڈووکٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے گرفتار گئے وکلاء کی گرفتاری کو خلافِ آئین و قانون قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار وکلاء کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن گرفتار وکلاء کو رہا نہ کرنے کی صورت میں آئیندہ لائحہ عملا کا اعلان کرے گی۔